تحریک عدم اعتماد: الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

تحریک عدم اعتماد: الیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سےمتعلق الیکشن کمیشن نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب اور عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا تعلق نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی یہ کارروائی بطور پریزائیڈنگ افسر سرانجام دیتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی سربراہ تحریری طور پر متعلقہ ممبر پارلیمنٹ کے انحراف کی ڈیکلیریشن کرے گا، پارٹی سربراہ مذکورہ کاپی پریذائیڈنگ آفیسر اور چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کرے گا،انحراف کے اعلان سے پہلے پارٹی سربراہ متعلقہ ممبر کو سننے کا موقع دے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کردار اسپیکر کی جانب سے ڈیکلیریشن کے بعد شروع ہوگا، الیکشن کمیشن ڈیکلیریشن کے بعد 30یوم میں فیصلہ کرےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق احسن طریقے سے کام کررہاہے، ضروری اختیارات تفویض کئےجائیں تو الیکشن کمیشن فریضہ کو سرانجام دےسکتاہے۔