پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کو نواز شریف کا فون آگیا

پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کو نواز شریف کا فون آگیا

اسلام آباد: پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو پارٹی کے قائد نواز شریف کا فون آگیا۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف کی نوازشریف سےبات کروائی۔ شہباز شریف نے ٹیلی فون پرگفتگو میں کہا کہ ’میں پریس کانفرنس میں بیٹھا ہوں، میں ابھی آپ سےبات کرتا ہوں۔‘

شہباز شریف نے نواز شریف سے مزید کہا کہ ’اتحادی جماعتوں سے ہم مشاورت کر رہے ہیں۔‘

  اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ’فون لائن پر کون تھے؟ نوازشریف واپسی کیلئے کیامنصوبہ بندی کررہے ہیں؟‘

شہباز شریف نے جواب دیا کہ ’لائن پر کوئی جادوگر تھا نہ کوئی اور تھا، فون پر اللہ کا ایک بندہ تھا، میاں نوازشریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد واپس آئیں گے۔‘