عدم اعتماد کامیاب ہوچکی، انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں: مریم نواز

عدم اعتماد کامیاب ہوچکی، انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد تو الحمد للہ کامیاب ہوچکی اب انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں۔

مہنگائی مارچ کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے دوران کنٹینر پر دنیا نیوز کے نمائندہ  حسن رضا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے قافلے کا جگہ، جگہ استقبال کیا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد تو الحمد للہ کامیاب ہوچکی اب انہیں بائے،بائے کہنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک، عوام، ادارے نوازشریف کے ہیں، لیگی قائد سب کے لیے اچھے ہیں، حکومت سے اپنے10بندے سنبھالے نہیں جاتے اورسرکاری خرچ پرجلسے کرنے جا رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں: حمزہ شہباز 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ راستے میں عوام کا جمع غفیرہے، ایک تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں ہے، ایک تحریک عدم اعتماد عوام نے سڑکوں پرنکل کرپیش کردی ہے، عمران نیازی کو گھر جانا ہو گا، پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دے کرلوگوں کوبے گھرکردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سن رہا ہوں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم نے پنجاب میں بھی تیاری کرلی ان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان کو اپنے جھوٹے وعدوں کا حساب دینا ہوگا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، عمران نیازی کواقتدارسے الگ کرکےعوام کی عدالت پیش کیا جائے گا۔