پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جس میں بات چیت جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا

یاد رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران کبھی بھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔