پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعیناتی کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعدپنجاب میں رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دی جائے گی۔

رینجرز پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان پر لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔