حکومتی اتحادیوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن

حکومتی اتحادیوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن

حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت سے 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت کی مشاورت سے 2 دن میں نام دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔