سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔
لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ الیکشن سے متعلق پیپلز پارٹی کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔