دریائے کابل میں سیلابی ریلا خطرناک حد تک پہنچ گیا جس سے انتہائی اونچےدرجےکاسیلاب ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ 15 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 4لاکھ 23ہزار کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ5لاکھ 25ہزار کیوسک ہے۔
تونسہ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ5 لاکھ 58 ہزار، گدو بیراج پر درمیانےدرجے کا سیلاب ،پانی کا بہاؤ 4 لاکھ79 ہزار کیوسک ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاؤ5 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری کے مقام پر درمیانےدرجےکاسیلاب،پانی کابہاؤ3 لاکھ 23 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے جہلم ، چناب ، راوی ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔