وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بالخصوص پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں تمام فیصلے اشتراک رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز بنی گالہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔