چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان قومی ترقی کے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔چینی صدر نے زور دیا کہ چین اور پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو برقرار رکھنا چاہیے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔چینی صدر نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت کو مزید گہرا کرنے بھی زور دیا۔