ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ن ليگ کی صدارت کے لیے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیےگئے،  پارٹی صدارت کے الیکشن کل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، نواز شریف کے مقابلے پر مزید 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

 مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔

پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سےزیادہ مقبول بنایا ،عوامی جماعت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہيں ، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں ،،ن لیگ سے مراد نوازشریف ہے ،پارٹی مکمل طورپر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ۔

ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔