سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب، چین کا سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب، چین کا سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون بنیں گے، خوشحالی کا نیا دور آئے گا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

چین کے نائب وزيراعظم ہی لیفنگ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائيں گے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھایا اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری، کلچر اورصحت کے شعبوں میں تعاون کے اضافے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور چین کے درمیان ریل منصوبے ایم ایل ون سمیت مفاہمت کی 6 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔