آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

آپریشن بُنیانٌ مَرصُوص: وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن ملک بھارت کےخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہےک یوم معرکہ حق ہر سال جوش وخروش اور ملی وحدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ لے کر بزدل دشمن بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ میزائل اور ڈرون حملوں میں 26 سے زائد معصوم پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج نے اس کے ردعمل میں دفاع وطن کے لیے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے اور اسرائیلی ساختہ تمام ڈرونز مار گرائے لیکن جب بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا تو 10 مئی کی علی الصباح بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا اور چند گھنٹے میں ہی بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اب سے کچھ دیر قبل پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔