سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ویڈیوز کی بھرمار ہے جو وقتاً فوقتاً وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اس میں انوکھے طریقے سے کھانے تیار کرنے کی ویڈیوز بھی شامل ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ایسی ویڈیو صارفین میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں لوئیس نامی خاتون ڈرائر مشین کا استعمال کر کے لچھا تیار کرتی ہیں۔
لوئیس نے ڈرائر مشین میں لچھا بنانے والے کے عمل کو دستاویزی شکل دی۔ تین منٹس پر مشتمل ویڈیو میں انہوں نے ڈرائر مشین میں چینی اور بلو بیری سوڈا ڈالی اور اس کا درجہ حرارت ایڈجسٹ کر کے اسے ایک منٹ کے لیے چھوڑ دیا۔
ویڈیو کے اختتام پر لوئیس نے ڈرائر مشین سے لچھا نکال کر دکھایا جس پر ہر کوئی حیران ہوگیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو میں لوئیس کے دعویٰ کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرائر میں چیزیں ڈالنے کے بعد خاتون نے ڈرائر کے درجہ حرارت اور اسے اسٹارٹ کرنے کے درمیان ویڈیو کی ویڈیو نہیں دکھائی ۔بعض کا کہنا ہے کہ کلاتھ ڈرائر اس قابل ہے ہی نہیں کہ اس میں لچھا تیار ہو سکے۔