بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑگئی، عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑگئی، عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ کا فیصلہ

حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد میں  اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع  پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ  باپ پارٹی کے رہنما اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں آصف زرداری، شہبازشریف اور بلاول بھٹو  بھی شامل ہوں گے۔