پی ٹی آئی کے جلسے میں آسٹریلیا کے جھنڈے

پی ٹی آئی کے جلسے میں آسٹریلیا کے جھنڈے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم عمران خان کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور شرکاء نے جلسہ گاہ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

اسی حوالے سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ سے جیو نیوز کی خصوصی کوریج بھی جاری ہے۔

اس دوران دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت میں پارٹی کے جھنڈے تو موجود ہیں لیکن

ساتھ ہی کچھ افراد آسٹریلوی پرچم لیے بھی جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔

تاہم یہ کون ہیں اور آسٹریلوی پرچم لیے جلسے میں کیوں آئے ہیں؟، اس حوالے سے تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے رات گئے جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ  آج جو جلسہ ہو رہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔