نگراں وزیراعظم کی تقرری اور طریقہ کار

نگراں وزیراعظم کی تقرری اور طریقہ کار

حکومت کی آئینی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ ملک میں نگران سیٹ اپ پر بڑی سیاسی جماعتوں میں مشاورت تیز کر دی گئی۔

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہوتی ہے۔ آرٹیکل 224 کے تحت قائدایوان اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے نام پر اتفاق کریں گے۔

صدرمملکت نامزد فرد کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

آئین کے مطابق اسمبلی کی مدت پوری یا تحلیل ہونے پر صدر نگراں کابینہ کی تقرری کریں گے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کسی شخص پر متفق نہیں تو معاملہ اسپیکر کے پاس جائے گا۔

اسپیکر معاملہ فوری طور پر تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔ کمیٹی میں سبکدوش قومی اسمبلی یا سینیٹ یا دونوں کے 8 ارکان ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی کے ممبران وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف نامزد کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعظم کےنام کو 3دن کے اندر حتمی شکل دےگی۔

کمیٹی کسی کو حتمی شکل دینے سے قاصر ہے تو معاملہ 2دن میں حتمی فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن جائے گا۔