ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی

اسلام آباد: ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔

پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی جس میں سبکدوش نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان نئے ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا شرکا سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے اور پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا مصنوعی ذہانت کا مستقبل میں زندگیوں پر بہت گہرا عمل دخل ہو گا، ہمارے لیے مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔

سبکدوش ہونے والے نیول چیف کا کہنا تھا پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بلیو اکانومی کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔