وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا جاری رہے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جو حکم کریں گے بجالائیں گے، ان کی جماعت بہت منظم ہے اور ڈسپلن کے پابند ہیں، کل شرپسند عناصر ہوئے تو ان کی شناخت کرلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا رہےگا، پی ٹی آئی کےحق میں فیصلے دیےجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارے لوگ پر امن ہیں اور پر امن احتجاج کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔