تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز یعنی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسرت چیمہ کی گفتگو کی تفصیل درج ذیل ہے۔
عمران خان: ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج؟
مسرت جمشید چیمہ: سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔
مسرت جمشید چیمہ: ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔
عمران خان: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟
مسرت جمشید چیمہ: خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔
عمران خان: اعظم سواتی سےبات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔
مسرت جمشید چیمہ: جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔
عمران خان: یہ کیا کر رہاہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔
کیا کررہاہےیہ جو چیف جسٹس ہےجوان سے آرڈر لیتا ہے،عمران خان
یہ کیا کررہاہے،یہ جو چیف جسٹس ہےجوان سےآرڈرلیتاہے؟مسرت چیمہ
مسرت چیمہ: نیب والےآئے، فلانے آئے تو ہم نےکہا کہ آپ ان کوعدالت میں پیش کریں، میں خواجہ حارث کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوں، ہم نہیں ایسےجاسکتے، ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں، چیف جسٹس کے پاس کیس لگا ہوا ہے۔
عمران خان: نہیں یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے، دوسری طرف اعظم سے ابھی ضرور بات کریں۔
خیال رہے کہ نیب نے 9 مئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے اور عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔