ملک میں عبوری حکومت کب آئے گی؟ وزیر داخلہ نے تاریخ بتا دی

ملک میں عبوری حکومت کب آئے گی؟ وزیر داخلہ نے تاریخ بتا دی

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگست میں عبوری حکومت آ جائے گی، ملک میں انتخابات کرانا ان کا کام ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی حالات کو اس نہج پر لائے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان دو لائنیں لکھ کر دیدیں کہ معاملات حل کرنا چاہتا ہوں ایسے معاملات حل نہیں ہوں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیچ میں آنا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا 16 اگست کو ملک میں عبوری حکومت آ جائے گی، الیکشن کرانا ان کا کام ہے۔