لاہور میں 14 گھنٹے بعد بجلی بحال کرنے کا فیصلہ ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کے دو سرکٹس کو بجلی دیدی گئی۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے بند روڈ اور نیو کوٹ لکھپت سرکٹ کو بجلی دے دی گئی۔
دونوں سرکٹس سے لیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشنز کو بجلی دی جائیگی ۔ہر گرڈ سٹیشن سے پچاس فیصد الیون کے وی فیڈرز کو چلایا جائیگا جبکہ بحالی کے دوران صارفین کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا اور شہر میں واپڈا ٹاؤن، راوی، شالامار اور غازی سرکٹس کو بجلی ملنے پر سپلائی مکمل چلے گی ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
ذرائع کاکہناتھا کہ 9 گھنٹے میں ملکی معیشت کو 80 ارب روپے تک کا نقصان ہوا ،بجلی بند ہونے سے ریاستی اور حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطاب آج صبح 7 بج کر 32 منٹ پر ملک بھر میں بجلی اچانک بند ہوگئی تھی،بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہوگئی ، بریک ڈاؤن سے آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، کے الیکٹرک متاثر ہوئے، آئیسکو کے 117 گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بھی بجلی بند ہے جو ابھی تک بحال نہیں کی جاسکی۔
دوسری جانب اپٹما کا کہنا ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثرہو گئی ہے ،ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 70 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگیا ۔ بجلی کی صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو ٹیکسٹائل سیکٹر کو اربوں ڈالرز کانقصان اٹھاناپڑےگا۔