لاہور:(نمائندہ تیزخبرنیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر بدھ کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع مسلم لیگ ن کے ہیڈکوارٹر میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد ممکنہ قبل از وقت انتخابات کی تیاری کیلیے کارکنوں کو اکٹھا کرنا تھا
جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا محمد ارشد ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ ،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ،سیکرٹری حمزہ شہباز شریف کیبر تاج، سیکرٹری حمزہ شہباز شریف غلام دستگیر شاہ،ایم این اے علی پرویز،
ایم این اے وحید عالم خان، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے مرزا جاوید ،ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، ایم پی اے ماجد ظہور،صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم رانا ظفر اقبال،صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور رفاقت ڈوگر،جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر، مسلم لیگ ن کے سینررہنما رانا اکبر سلیم
،ایڈیشنل سیکرٹری لیبرونگ لاہور قدیر مغل ، انفارمنشن سیکرٹری لیبرونگ لاہور میاں امجد ،حفیظ گجر،حکیم اظہر بٹ،، رانا سلطان اسلم، کامران شریف ، ڈاکٹر نوید، میاں قیصر ، بابا نواز،رانا آصف ڈیال ، شیخ رمضان،افضل بشیر، فاروق شاہ ، آفس سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور زرین خان اور ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے تمام ویگز اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی
اور ورکر کنونشن میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر (ن) لیگ کی سپریم کورٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا پٹیشنز پر جلد فیصلہ کرنے کی قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔