اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ لے کر نہیں دے گی: رانا ثنا اللہ

اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ لے کر نہیں دے گی: رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ لے کر نہیں دے گی۔

رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کا اسٹیبشلمنٹ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور اب ان کا حکومت پر بھی کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں بلکہ اسمبلیاں توڑیں، صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات ہوجائیں گے، قومی اسمبلی سے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جو سہولتیں 2018 میں حاصل تھیں وہ اب حاصل نہیں ہونگیں، ہم پنجاب میں اکثریت حاصل کرلیں گے، پی ٹی آئی قومی اسمبلی سےاستعفیٰ دے کر بلیک میل کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، جو سیاسی نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے، آج بھی وفاقی حکومت نگران حکومت کے حوالے کر دیں تو 90 دن ملک پر بھاری گزریں گے، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کیلئے تحریک چلارہا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں، بیانیہ دفن ہوچکا ہے، عارف علوی مسکین آدمی ہیں، وہ عمران خان کےسامنے کوئی بات نہیں کرسکتے۔