بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، گہری اور پرسکون نیند لینااور سب سے اہم مناسب مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔
ماہرین متفق ہیں کہ دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی لینا چاہئے تاکہ جسم کے تمام افعال بہتر انداز میں کام کر سکیں۔
پانی کے حوالے عام طور پر بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہاں پر ایسی ہی غلط فہمیوں کی حقیقت بیان کرنے کے لیے وین اسٹیٹ یونیورسٹی (امریکا) کے ماہرین نے اپنے تجربات کی مدد سے ان مفروضوں کو غلط ثابت کیا.
سوال: آپ کو دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے کی ضرورت ہے؟
محققین نے اس حوالے سے کئی تحقیقات کیں جن کے نتائج اس کی حمایت بھی کرتے ہیں، لیکن اس کے پیچھے سخت ثبوت تلاش کرنے میں ناکام رہے۔
وین اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہے، یہ خلیوں اور خون کی پیداوار بڑھاتا ہے، پیشاب کے ذریعے فضلہ کو باہر نکالتا ہے اور پسینے کے ذریعے جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ہیو بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے جسم کے سائز، آپ کی سرگرمی کی سطح، درجہ حرارت اور آپ کو کتنا پسینہ آ رہا ہے اس پر منحصر ہے۔
ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو کتنا پانی استعمال کرنا چاہیے اس کے لیے کوئی سخت پابندی نہیں یا اصول نہیں ہے،بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنے جسم کی سنیں، اگر آپ کو پیاس لگ رہی تو پانی پی لیں۔
کیا کیفین جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے؟
ہائیڈریشن کے بارے میں ایک اور غلط فہمی یہ ہے کیفین ایک ایسا مشروب ہے جو اپ کے جسم میں پیشاب کی حاجت کو بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں کافی اور چائے جیسے کیفین والے مشروبات آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ نہیں کر پاتے۔
یہ ماضی میں کی جانے والے ایک مختصر تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی تھی، تاہم سترکی دہائی میں کی گئی تحقیق اور بعد ازاں 2014 کے کلینیکل ٹرائل کا موازنہ 50 مردوں میں پانی پینے سے کیا گیا تھا، کیفین ان لوگوں کے لیے بڑی مقدار میں ایک بہترین ثابت ہوا۔
لیکن اعتدال میں رہتے ہوئے کیفین سے بھرپور مشروبات وہی ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں جو کہ نان کیفین والے مشروبات سے حاصل ہوتی ہے۔
گہرے رنگ کے پیشاب کا کیا مطلب ہے؟
سائنس دان عام طور پر پیشاب میں سوڈیم اور دیگر ٹھوس چیزوں کے ارتکاز کو دیکھ کر پانی کی کمی کی پیمائش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پیشاب کا رنگ گہرا ہوتا ہے۔ لیکن یہ بتانے کا سب سے درست طریقہ نہیں ہے کہ آیا کسی کو زیادہ پانی کی ضرورت ہے
ہیو بٹلر کہتے ہیں کہ پیشاب کا رنگ گہرا ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے گردے آپ کے خون کے پانی اور سوڈیم کی سطح کو متوازن رکھنے کے لیے زیادہ پانی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خون میں سوڈیم کے ارتکاز کو دیکھنا زیادہ درست ہوگا، کیونکہ دماغ کے سینسر اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جسم کو کتنے پانی کی ضرورت ہے۔
پانی پینے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
کچھ ماہرین متفق ہیں کہ پانی وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے اگر یہ سوڈا، میٹھے جوس اور کھیلوں کے مشروبات جیسے میٹھے مشروبات کی جگہ لے رہا ہے۔
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے 300 سے زیادہ وزن والے اور موٹے افراد کے ایک گروپ سے 6 ماہ تک ایسے مشروبات کو پانی سے تبدیل کرنے کو کہا جس کے نتیجے میں ان افراد وزن میں اوسطاً 2 سے 2.5 فیصد تک کم کرنے میں مدد ملی۔