مظفر آباد: وادی نیلم میں رتی گلی نالے میں کلاؤڈبرسٹ سے شدید طغیانی نے تباہی مچا دی ہے۔ سینکڑوں سیاح پھنس گئے، کئی مکانات و گاڑی بہہ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد لاپتا ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کا کہنا ہے کہ وادی نیلم رتی گلی کے مقام پر ایک سو سے زائد سیاح موجود ہیں، تمام سیاح محفوظ ہیں۔
رتی گلی نالے میں فلش فلڈ سے دورایاں کے مقام پر دریائے نیلم کی روانی متاثر ہے۔ ریلے کی زد میں آکر پانچ مکانات، تین منی ہائیڈل پاور اسٹیشن اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی امداد کے لیے دواریاں روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، مقامی آبادی اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کر لیے گئے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔