شیخ رشید کی لندن جانے کی خبروں کی تردید

شیخ رشید کی لندن جانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لندن جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا نجی دورے پر دبئی آیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید دبئی روانہ ہوگئے ، لندن جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نجی دورے پر دبئی آیا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اگست کو وطن واپس آؤں گا، لندن جانے کا فیصلہ بعد میں کروں گا، اگر لندن گیا تو یہ دورہ صرف ایک روز کا ہوگا۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دورہ لندن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے ، موجود سیاسی صورتحال میں یہ دورہ انتہائی اہم قرار دیا جارہا تھا۔

یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نوازشریف ، آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے،بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے،الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔