ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا ئی جا ئے گی، مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔
عیدگاہوں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی جس کے بعد سارے گلے شکوے اور شکایات بھلا کر سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید ملیں گے اور پھر حسبِ توفیق سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے ۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ علاقے میں تعفن نہ پھیلے اور بارش کی وجہ سے یہ آلائشیں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔
پنجاب میں قربانی کےجانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہ کے علاوہ پھینکنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دفعہ 144کے تحت 10 سے13 جولائی تک نافذ رہےگی۔
ادھر موسمیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔