پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے 14 سال جیل میں گزار کر وقت ضائع نہیں کیا۔
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو تمام غیر استعمال شدہ وسائل بروئے کار لائیں گے، غیر استعمال شدہ وسائل بروئے کار لاکر اس کے ثمرات قوم تک پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں اور تاریخ کا مطالعہ کیا، جیل میں سوچتا رہا، انقلابات اور مختلف معاشروں پر علم حاصل کیا اور ذہن مضبوط کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے، ضیا الحق دور میں جب لیڈروں نے ساتھ چھوڑا تو بینظیر بھٹو نے نوجوانوں کو ای سی سی میں شامل کیا۔