نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے آج پہلے مرحلے میں گورنرہائوس لاہورمیں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کابینہ اراکین کوتقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کرسنایا

نومنتخب گورنرمحمد بلیغ الرحمان کی نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خاں، سرداراویس خاں لغاری، ملک محمد احمد خاں، خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغراورعلی حیدرگیلانی شامل ہیں۔ صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف، پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے دیگررہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب نےحمزہ شہباز نے صوبائی وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت ہمارا مشن ہے ،نئے جذبے سے آگے بڑھیں گے جبکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے۔