اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف ‘حقیقی آزادی مارچ’ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اس کو روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کا اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ میں پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر آپ سب کا منتظر ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔