وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت
حال پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں دوآپشن رکھےجائیں گے، یا تو فوری الیکشن کرائےجائیں یاسخت فیصلےکیے جائیں، تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز پر رائے لی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں ہوئے فیصلوں سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف آج آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہےکہ شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے لندن میں تین روز تک سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مشاورت کی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ اور یواے ای کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔