پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی نوسر باز ہے، عوام کی طاقت آج بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے، نالائق حکومت سے جان چھوٹ گئی، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، خان صاحب نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، کارکردگی زیرو ہو تو سازش کا ڈرامہ رچانا ہی پڑتا ہے۔
این اے 128 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے میری تحفے میری مرضی، نہیں بھائی یہ تمہارا خاندانی مال نہیں، تحفے بھی ریاست اورمرضی بھی ریاست کی، ریاست کوملنے والے تحفے اس نے بازاروں میں جا کر بیچے، دوست ممالک کے تعلقات کو اس نے 18کروڑمیں بیچ دیا، عمران تم نے تحفہ نہیں پاکستان کے تعلقات کو بیچا، جب عدالت نے جواب مانگا توکہتا ہے دوست ملک ناراض ہوجائیں گے۔ کہتا ہے عدالتیں بارہ بجے کیوں کھلیں؟ عدالتیں اس لیے کھلیں تم نے وزیراعظم آفس کوبنی گالہ سمجھ لیا تھا، تمہارے ذاتی ملازمین صدرمملکت، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، گورنرپنجاب نے آئین سے غداری کی، صدرعارف علوی پاکستان آپ کا ڈنیٹل کلینک نہیں، اگرعمران کی نوکری کا اتنا شوق تو استعفی دو اور گھرجاؤ، یہ ایک بارپھراسلام مارچ کا اعلان کررہا ہے، اٹھو،نوازشریف،شہبازشریف کا ساتھ دواوراس سے ملک بچاؤ۔
انہوں نے کہا کہ ایک تھا کورونا وائرس، ایک ہے رونا وائرس، خان صاحب رونا دھونا بند کرو، مردوں کی طرح مقابلہ کرنا سیکھو، امریکا، امریکا کا راگ آلاپ رہا ہے، اس کے دوست عارف نقوی کو امریکا نے پکڑا ہوا ہے، اسی لیے یہ پہلے امریکا، امریکا کا راگ آلاپ رہا ہے، فارن فنڈنگ کے شواہد سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہے استعفی دو، توشہ خان کبھی ریاست مدینہ کا نام لیتا تھا، بیت المال کو کاروبارکا ذریعہ بنادیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کی طاقت آج بھی (ن) لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دن تک یہ اقتدارسے چمٹا رہا، یہ جانتا تھا ن لیگ اقتدارمیں آگئی تواس کے سارے پول کھل جائیں گے، آخری منٹ تک کبھی اسٹیبشلمنٹ، کبھی آصف زرداری کی منتیں کرتا رہا، جب بات نہ بنی تو جھوٹے کاغذی خط لے آیا، کارکن کے پلے کارڈ پرلکھا ہے نمبرز پورے نہ ہو تو سازش ہوتی ہے، کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو سازشی خط جیسا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے، زندگی کے 22 سال ورلڈکپ، اگلے 22 سال سازشی خط لیکرپھرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی کارکردگی پرایک لفظ نہیں بول سکتا، پلے کچھ نہیں، یہ آجکل انتخابات، انتخابات کا راگ کیوں آلاپ رہا ہے، عوام جانتے ہیں، انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جو اپنی حکومت میں ضمنی انتخاب ہار جائے، انتخاب سے(ن)لیگ نہیں ڈرتی۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوآئے دوہفتے نہیں ہوئے کبھی بلوچستان،کبھی خیبرپختونخوا پہنچا ہوتا ہے۔ شہبازشریف خدمت کرنے والا اورکہاں عمران خان؟ عمران خان نے مافیاز کو نوازا۔ اب ڈررہا ہے جب نوازشریف آئے گا تو اس کا کیا بنے گا، کہتی ہوں عمران میاں جب آئے گا تو لگ پتا جائے گا، نوازشریف نے لندن سے بیٹھ کر تمہیں واپس اسی کنٹینر پر واپس چڑھا دیا ہے، تم کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم، آج شہبازشریف وزیراعظم،حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ تمہارا مینڈیٹ 2018میں عمران چورنے چھینا تھا، مبارک ہو تم نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا، سیاست کا سب سے بڑا نوسربازعمران نیازی ہیں، عمران خان کا نیا نام توشہ خان ہے،