وزیراعلیٰ پنجاب کے نتخاب کا معاملہ ،حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی ، نوٹسز جاری، دوست محمد مزاری کی اسمبلی داخلے کی استدعا مسترد

وزیراعلیٰ پنجاب کے نتخاب کا معاملہ ،حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی ، نوٹسز جاری، دوست محمد مزاری کی اسمبلی داخلے کی استدعا مسترد

اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبا ز کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو پیر کے روز رکھ رہے ہیں، ، اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مائی لارڈچیف جسٹس پاکستان نے اتوارکے روزکیس سنا،برائے مہربانی اس کیس کوہفتہ کوسن لیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آبادمیں صورتحال مختلف تھی اوروہ ازخودنوٹس تھا،سماعت قانون کے مطابق آگے بڑھے گی،کسی کیلئے الگ قانون نہیں ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوحکم جاری کردیں،چیف جسٹس نے کہا کہ وہاں بڑی بڑی دیواریں ہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کایہ کام نہیں، ہم نے قانون کے مطابق

کیس کی کارروائی آگے بڑھانی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور تمام فریقین کو 11 اپریل تک جواب جمع کروانے کا حکم دیاہے ، چیف جسٹس نے 11 اپریل کو سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو بھی طلب کر لیاہے اور انہیں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیاہے ۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے اور کہا کہ پہلے مکمل ریکارڈ آجائے پھر دیکھتے ہیں ۔