وزیرِ اعظم کی صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز، متحدہ اپوزیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

وزیرِ اعظم کی صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز، متحدہ اپوزیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین دن کے لیے ملتوی

وزیرِ اعظم کی صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز، متحدہ اپوزیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے ووٹنگ نہیں ہو سکی اور اسمبلی کا اجلاس چھ اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نے ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی کیا ۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس پانچ سے چھ منٹ ہی چل سکی۔

ایوان کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی صدارت میں اس لیے ہوا کیوں کہ اسپیکر پرویز الہی خود وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ 12:52

متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے: بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج ایک غیر آئینی کام کیا ہے اور پاکستان کے آئین میں آئین شکنی کی سزا متعین ہے۔

بلاول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انہیں آئینی حق نہیں مل جاتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو گی اور وہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر کے وہ آئین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن آج ہی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ 12:45

عمران خان پر آرٹیکل چھ لگے گا: شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے تحریکِ عدم اعتماد کی تحریک کا اجلاس ملتوی کرنے پر کہا ہے کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے اور اس پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل چھ لگے گا۔ 12:27

تحریکِ عدم اعتماد آئین کے منافی قرار، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے ایوان کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو وفاقی وزیرِ قانون فواد چوہدری نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔

جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کا آئین، قانون اور قواعد کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ سازش کے تحت پاکستان کے عوام کی منتخب حکومت کو گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ قانون نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ درست ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ وہ رولنگ دیتے ہیں کہ تحریکِ عدم اعتماد آئین و قانون اور ملک کی خود مختاری کے منافی ہے

اور رولز اور ضابطے کے خلاف ہے۔ اس لیے وہ اس قرار داد کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کر دی۔ #PrimeMinisterImranKhan pic.twitter.com/nLwFLpqMah— PTI (@PTIofficial) April 3, 2022

12:17

پنجاب اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب، اسمبلی کے باہر کیا صورتِ حال ہے؟

پنجاب اسمبلی میں آج نئے قائدِ ایوان کے لیے انتخاب ہوگا۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز میں مقابلہ ہے۔ ارکان اجلاس کی کارروائی کے لیے اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ 12:16

اسلام آباد کے ریڈزون سے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان زیرِ حراست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کچھ خواتین کارکنان اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں جن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ خواتین عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہی تھیں۔

ڈی چوک میں آرمی چیف #ARMY کے خلاف نعرے بازی کرنیوالی پی ٹی آئی کے 3 خواتین گرفتار #Resign pic.twitter.com/rd0OMrRI20— Tahir Naseer (@Tahirnaser) April 3, 2022

ڈی چوک میں آرمی چیف #ARMY کے خلاف نعرے بازی کرنیوالی پی ٹی آئی کے 3 خواتین گرفتار #Resign pic.twitter.com/rd0OMrRI20— Tahir Naseer (@Tahirnaser) April 3, 2022

11:59

نئے نامزد گورنر پنجاب عمر چیمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے نامزد کردہ گورنر پنجاب عمر چیمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

فیصل جاوید کے مطابق عمر چیمہ عمران خان کی تحریک انصاف کے نظریاتی رکن ہیں۔

Congratulations to Omar Sarfaraz Cheema for getting appointed as Punjab governor. Best of luck! @OmarCheemaPTI is our old colleague and one of the ideological members of Imran Khan’s movement for justice party.— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 3, 2022

11:55

مسلم لیگ (ق) کے ارکانِ اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے دو ارکان اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف سے اسمبلی میں ملاقات کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ دونوں ارکان حزبِ اختلاف کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے اسمبلی میں پانچ ارکان ہیں جن میں مونس الٰہی، حسین الٰہی، فرخ خان، چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ق کے ایم این اے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین کی ملاقات pic.twitter.com/amqlrEgw7d— PML(N) (@pmln_org) April 3, 2022

مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنما دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کو 176 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

176 ✌🏻— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 3, 2022