عدم اعتماد پر ووٹنگ: ریڈزون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ

عدم اعتماد پر ووٹنگ: ریڈزون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن ریڈزون کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈزون میں عام افرادکوداخلےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ریڈزون داخلہ کیلئےصرف مارگلہ روڈکاراستہ استعمال کیا جا سکےگا۔

ریڈزون جانے والے راستوں پر تھری لیئرز کنٹینرز نصب کئےجائیں گے۔ اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی ریلیوں کو اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔

اتوار کے دن 2شفٹوں میں 8 ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے سیکورٹی کیلئے3ہزار اہلکار پنجاب پولیس،ایک ہزار ایف سی سےمانگ لئےگئے۔ سیکورٹی انتظامات میں رینجرزکی معاونت بھی حاصل کی جائےگی۔

پولیس نے پارلیمنٹ لاجز آنے والے وزٹرز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے رکن کو غیرضروری افراد کو لانے سے روکنے کیلئے اسپیکر سےگزارش کی جائے گی۔