اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی میں درخواست جمع کرادی

اپوزیشن نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی میں درخواست جمع کرادی

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے انتخاب کو بھی شامل کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

اپوزیشن وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر پہنچا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیمبر میں موجود نہیں تھے۔

اپوزیشن نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کرادی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی

اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔

درخواست قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے دستخط سے جمع کرائی گئی۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی ہے۔ ریکوزیشن ایجنڈا میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہے اور ریکوزیشن ایجنڈا میں نئے وزیر اعظم کا چناؤ بھی شامل ہے۔

رولز کے مطابق وزیر اعظم کا دفتر خالی ہونے پر اسمبلی نیا وزیر اعظم منتخب کرتی ہے۔ ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایجنڈا آئٹم کو آرڈر آف دی ڈے میں شامل کیا جائے۔