پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔ معاملے پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے، پنجاب کے عوام کرپشن سے تنگ آچکے ہیں، اب ان کی بری گورننس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عثمان بزدار کا عمران خان کے ساتھ جانا ضروری ہے