کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی؟ فیصلہ ہوگیا

کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کئے جانے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال آچکا ہے اور حکومت واپوزیشن نے عوامی طاقت کے بھرپور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں وفاقی داراحکومت مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، جہاں حکومت نے 27 مارچ کو تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جبکہ جےیو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جےیو آئی کو 25 مارچ کو جلسےکی اجازت دی ہے ادھر جےیو آئی نےجلسہ26مارچ کو کرنےکی استدعا کردی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے جلسوں سےمتعلق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز تیارکرلئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

ایچ 9گراؤنڈ میں مخصوص جگہ پر ہی جلسہ کرنےکی اجازت ہوگی۔

سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا۔

سرکاری ونجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا۔

جلوس کے باعث ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

کوئی ڈنڈا بردار شخص جلسہ گاہ میں نہیں آئےگا۔

کسی صورت میں شرکا کوجلسہ گاہ سے باہر جانےکی اجازت نہ ہوگی۔

ایس او پیز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سےدیئےگئے ایس اوپیزپر مکمل عمل کیا جائیگا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔