پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ ایک بوجھ ہو جو اب کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔
پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے لمحات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف الزامات در الزامات کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں نے وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ردعمل میں طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ دوسروں کو شوکاز جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔
دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔آپ نے پورے پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2022
ن لیگی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرسکے؟
مریم نواز نے ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھاسکتا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل ٹوئٹ میں وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہیں۔