او آئی سی اجلاس میں آنے والے غیرملکی مندوبین کے استقبال کی تیاریاں مکمل

او آئی سی اجلاس میں آنے والے غیرملکی مندوبین کے استقبال کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد : او آئی سی اجلاس میں آنے والے غیرملکی مندوبین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختلف اسلامی ممالک کے پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مندوبین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور او آئی سی اجلاس میں آنے والے غیر ملکی مندوبین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف اسلامی ممالک کے پرچم آویزاں کردیئے ہیں اور مندوبین کےامیگریشن کیلئے خصوصی کاونٹر قائم کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ مندوبین کے ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے خصوصی پارکنگ کا انتظام اور مندوبین کو ہوٹل منتقل کرنے کیلئے لگژری گاڑیوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔