الیکشن کمیشن پنجاب نے بلدیاتی انتخاب میں آزادحیثیت میں حصہ لینے کیلئے الیکٹورل گروپ کا اندراج لازمی قرار دے دیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے الیکٹورل گروپ اندراج سے متعلق ای سی کی اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹورل گروپ کا الیکشن کمیشن میں اندراج لازمی کروانا ہو گا۔
لوکل آرڈیننس 2021 کے تحت بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتیں حصہ لےسکتی ہیں۔ 24 سے 28 مارچ تک گروپ سربراہ درخواست فارم مجاز افسر کو جمع کرا سکتا ہے۔
مجوزہ الیکٹورل گروپ کاسربراہ یانمائندہ درخواست ذاتی طورپرای سی کوجمع کروائےگا۔ ڈاک، کورئیر سروس یا دیگر کسی ذریعہ سے موصول درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست دہندہ رجسٹریشن کیلئے 1ہزار روپے فی ممبر فیس مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کرائےگا۔