مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل تک سب واضح ہوجائےگا اتحادی حکومت سےالگ ہوجائیں گے اتحادی بھی اب حکومت کیساتھ مزیدنہیں چل سکتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پرویزالٰہی نے جو کہا ہے اسے سمجھنا چاہیے انہوں نے وضاحت کر دی ہے کل تک صورتحال مزید واضح ہو جائے گی تحریک عدم اعتمادواپس لینے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا حکومت اسمبلی اجلاس بلائےہماری طرف سےکوئی تاخیر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے اور 25مارچ کوقافلےاسلام آبادمیں داخل ہوں گے اوآئی سی اجلاس کےلیےآئےمہمان ہمارےلیےمعزز ہیں اس لیے انہیں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کوکل دعوت دینےکیلئےجاؤں گا ہماراحکومت کےجلسےسےکوئی مقابلہ نہیں ہے ہم کئی ماہ پہلے ہی 23 مارچ کی تاریخ کا اعلان کر چکے تھے۔