تحریک عدم اعتماد : گورنر پنجاب کا پارٹی قیادت کو مشورہ

تحریک عدم اعتماد : گورنر پنجاب کا پارٹی قیادت کو مشورہ

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی قیادت کو جہانگیرترین اور علیم خان سے بات چیت کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو میں نے پارٹی قیادت کو جہانگیرترین اور علیم خان سے بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا پارٹی ایک خاندان ہے ، جس کو متحد رکھنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جب پارٹیوں میں اختلافات ہوجائیں تویہ نقصان دہ ہوتاہے، علیم خان اور جہانگیرترین کی بھی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا جب تک عثمان بزدارکووزیراعظم کااعتمادحاصل ہےوہ رہیں گے، کس کوہٹاناکس کولگاناہےیہ وزیراعظم کااختیارہے۔

ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کی ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کیلئےاچھی نہیں، تحریک عدم اعتمادجمع ہوچکی اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ 172اراکین کوقومی اسمبلی میں پوراکر نااپوزیشن کاکام ہے، جو فیصلہ پارلیمان کرے گی اس کو پورے ملک کو تسلیم کرنا ہوگا۔