سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے، رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے۔

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے، ان کو صبح ہارٹ کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ 

خیال رہے محمد رفیق تارڑ 1997 سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے۔ ان کے دور میں صدر کے اختیارات کو بتدریج کم کیا گیا اور بالآخر تیرھویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات میں آئین کی روح کے مطابق مکمل طور پر کمی کر دی گئی۔

1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 2001 تک صدر رہے۔