ملک بھر میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائیگی۔ سوموار اور منگل کی درمیانی شب 27 رجب کی مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق شب معراج کی مناسبت سے مساجد میں ہونیوالی محافل میں علماء کرام معجزہ معراج شر یف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شب کی اہمیت بیان کریں گے۔
اس موقع پر ملک بھر میں منعقدہ مختلف اجتماعات میں ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔