پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس 180ایچ ماڈل ٹاون میں لائرز فورم پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز، صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ ، سینیٹر اعظم نذیر ، نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا محمدارشد، صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پاکستان نصیر احمد بھٹہ، صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لائز ر فورم پنجاب زاہد ملک ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لائز ر فورم پنجاب خالد گھمن ،لائرز فورم کےصوبائی صدر اور دیگر نےشرکت کی ۔
اجلاس میں لائرز فورم کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا اور نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے ۔
لائرز فورم کے ممبران میں اُنکی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے