پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے جب عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے مشورہ کریں گے البتہ آصف زرداری اسپتال میں ہیں ان سے جلد ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں مکمل حکومتی مشینری اورطاقت کا استعمال کیا گیا تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کردیے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے کارکردگی کے حامل وزراکو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔