قومی اسمبلی کے نئے منتخب ممبران میں تعلیم یافتہ ارکان کی اکثریت ہے۔
2024 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والوں میں گریجویٹ اور ماسٹرز سرفہرست ہیں۔
جیو الیکشن سیل کی تحقیق میں دلچسپ اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔
منتخب 265 میں سے 42 فیصد یعنی 112 نومنتخب ارکان کی تعلیمی قابلیت گریجویشن ہے۔
63 کے ساتھ ماسٹرز ڈگری ہولڈرز دوسرے نمبر پر ہیں۔
نومنتخب ارکان میں 42 ایل ایل بی ہیں اور 3 کے پاس ایل ایل ایم کی ڈگری ہے۔
10 ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں، 3 ارکان انجینئرنگ، چار پی ایچ ڈی اور دو ایم فل کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔
ایوان میں منتخب انٹر میڈیٹ تعلیم یافتہ اراکین کی تعداد 12 جب کہ میٹرک تک تعلیم یافتہ 9 اراکین ہیں۔