الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر 2 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول اور 13 کے مسترد کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا۔
الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں اور جے یو آئی کو انتخابی نشان جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو بھی انتخابی نشان جاری کر دیا جبکہ آل پاکستان مائینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔
پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفی پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔